hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14158

.

كنز العمال

14158
Kanz al-Ummal
14158- عن ابن عمر قال: لما ندرأبو بكر الصديق إلى ذي القصة في شأن أهل الردة واستوى على راحلته أخذ علي بن أبي طالب بزمام راحلته وقال: إلى أين يا خليفة رسول الله أقول لك ما قال لك رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم أحد: شم سيفكولا تفجعنا بنفسك، وارجع إلى المدينة فوالله لئن فجعنا بك لا يكون للإسلام نظام أبدا. "قط في غرائب مالك والخلعي في الخلعيات" وفيه أبو غزية محمد بن يحيى الزهري متروك.
14158 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوبکر صدیق (رض) مرتدین سے نمٹنے کے لیے تیار ہوئے اور اپنی سواری پر بیٹھ گئے تو حضرت علی بن ابی طالب (رض) نے آپ کی سواری کی باگ ڈور تھام لی اور فرمایا : اے خلیفہ رسول اللہ کہاں جارہے ہیں ؟ میں آپ کو آج وہی بات کہتا ہوں جو آپ کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احد کے دن فرمائی تھی کہ : اپنی تلوار کو نیام میں کرلیجئے اور اپنی جان کے ساتھ ہم کو رنج میں نہ ڈالیے۔ اور مدینہ واپس تشریف لے چلئے۔ اللہ کی قسم ! اگر آج ہم کو آپ کی جان کا رنج پہنچ گیا تو اسلام کا نظام کبھی نہیں سینپ سکے گا۔
الدارقطنی فی غرائب مالک، الخلعی فی الخلبیات
کلام : روایت ضعیف ہے، اس میں ابوغزیۃ محمد بن یحییٰ الزھری متروک راوی ہے۔