14163- عن أنس قال: قال أبو بكر: إنما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرت أن أقاتل الناس حتى يشهدوا أن لا إله إلا الله وأني رسول الله ويقيموا الصلاة ويؤتوا الزكاة والله لو منعوني عقالا مما كانوا يعطون رسول الله صلى الله عليه وسلم لأقاتلنهم عليه. "ق".
14163 حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) نے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے : مجھے حکم ملا ہے کہ میں لوگوں سے قتال داری رکھوں حتیٰ کہ وہ شہادت دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں ۔ نیز نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں۔ پھر حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر وہ مجھے ایک رسی نہ دیں گے جو وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زکوۃ میں دیتے تھے تو میں اس پر بھی ان سے قتال کروں گا۔ السنن للبیہقی