hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14176

.

كنز العمال

14176
Kanz al-Ummal
14176- عن أبي بكر أنه قال لعمر: أدعوك إلى أمر متعب لمن وليه فاتق الله يا عمر بطاعته، وأطعه بتقواه، فإن التقي أمر محفوظ، ثم إن الأمر معروض لا يستوجبه إلا من عمل به فمن أمر بالحق وعمل بالباطل وأمر بالمعروف وعمل بالمنكر يوشك أن ينقطع أمنيته وأن يحبط عمله فإن أنت وليت عليهم أمرهم؛ فإن استطعت أن تجف يدك عن دمائهم وأن تضمر بطنك من أموالهم وأن تجف لسانك عن أعراضهم فافعل، ولا قوة إلا بالله. "طب".
14176 حضرت ابوبکر (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے حضرت عمر (رض) کو فرمایا : میں تم کو ایسے کام کی طرف بلارہا ہوں جس کو سپرد کردیا جائے وہ اس کی مشقت میں ڈال دیتا ہے۔ پس اے عمر ! اللہ سے ڈر اس کی اطاعت کرنے کے ساتھ ساتھ اور اس کی اطاعت کر اس سے ڈرتے ہوئے۔ بیشک متقی محفوظ ہوتا ہے۔ بیشک یہ منصب آزمائش ہے، اس کا مستحق وہی ہے جو اس پر عمل پیرا ہو۔ اگر کسی نے اس منصب پر آنے کے بعد حق کا حکم دیا، لیکن خود باطل پر عمل کیا، نیکی کا حکم لیکن خود برائی پر عمل کیا تو قریب ہے کہ اس کی امید ٹوٹ جائے اور اس کا عمل بےکار ہوجائے (اے عمر ! ) اگر تو لوگوں پر والی بنے تو کوشش کرنا کہ تیرے ہاتھ لوگوں کے خون سے خشک رہیں، تیرا پیٹ ان کے اموال سے خالی رہے اور تیری زبان ان کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے سے بند رہے۔ اور ہر نیکی کی قوت اللہ کے طفیل ہی ممکن ہے۔ الکبیر للطبرانی