hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14200

.

كنز العمال

14200
Kanz al-Ummal
14200- عن عبد الله بن كعب بن مالك الأنصاري أن جيشا من الأنصار كانوا بأرض فارس مع أميرهم، وكان عمر يعقبالجيوش في كل عام فشغل عنهم عمر، فلما مر الأجل قفلأهل ذلك الثغر فاشتد عليهم وتواعدهم وهم أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم قالوا: يا عمر إنك غفلت عنا، وتركت فينا ما أمر به النبي صلى الله عليه وسلم من أعقاب بعض الغزية بعضا. "د ق".
14200 عبداللہ بن کعب بن مالک الانصاری سے مروی ہے کہ انصار کا ایک لشکر فارس (ایران) کی سرزمین میں اپنے امیر کے ساتھ کسی محاذ پر تھا۔ حضرت عمر (رض) کی عادت مبارکہ تھی کہ ہر سال لشکروں کے پاس مزید لشکر بھیج کر پہلے والوں کو واپس بلالیتے تھے (تاکہ وہ اپنے اہل و عیال کے پاس واپس آجائیں) ان سے حضرت عمر (رض) غافل ہوگئے چنانچہ جب مقررہ مدت گزر گئی تو مذکورہ محاذ کا لشکر واپس آگیا۔ یہ بات حضرت عمر (رض) کو سخت ناگوار گزری ۔ آپ (رض) نے ان کو زجرد تنبیہ کی۔ وہ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے، انھوں نے عرض کیا : اے عمر ! آپ ہم سے غافل ہوگئے تھے اور آپ نے ہمارے متعلق نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ حکم بھلا دیا تھا جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لشکروں کے بعد لشکر بھیجنے کی اور پہلے والوں کو واپس بلانے کی تاکید فرمائی تھی۔
ابن ابی داؤد، السنن للبیہقی