hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14221

.

كنز العمال

14221
Kanz al-Ummal
14221- عن عبد الله بن جعفر وعياش بن عباس وغيرهما يزيد بعضهم على بعض أن عمرو بن العاص لما أبطأ عليه فتح مصر كتب إلى عمر بن الخطاب يستمده فأمده عمر بأربعة آلاف رجل على كل ألف رجل منهم رجل وكتب إليه عمر بن الخطاب أني قد أمددتك بأربعة آلاف رجل على كل ألف رجل منهم مقام الألف: الزبير بن العوام، والمقداد بن الأسود بن عمرو، وعبادة بن الصامت، ومسلمة بن مخلد، واعلم أن معك اثنى عشر ألف رجل، ولا يغلب اثنا عشر ألفا من قلة. "ابن عبد الحكم".
14221 عبداللہ بن جعفر، عیاش بن عباس وغیرھما سے دونوں کی مرویات میں قدرے فرق کے ساتھ مروی ہے کہ جب حضرت عمرو بن العاص (رض) کو مصر کی فتح میں دیر ہوگئی تو انھوں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو مدد کے لیے لکھا :
حضرت عمر (رض) نے ان کو چار ہزار کا لشکر روانہ فرمادیا اور ہر ہزار پر انہی میں سے ایک ایک آدمی مقرر فرمادیا۔ نیز حضرت عمر (رض) نے حضرت عمرو بن العاص (رض) کو لکھا : میں تمہیں چار ہزار افراد کی کمک روانہ کررہا ہوں جبکہ ہر ہزار پر جو ایک ایک امیر مقرر کیا ہے، ان چاروں میں سے ہر ایک شخص بذات خود دشمن کے ایک ایک ہزار افراد پر بھاری ہے۔
زبیر بن العوام، مقداد بن الاسود بن عمرو، عبادۃ بن الصامت، اور مسلمۃ بن مخلد۔ اور جان لے کہ اب تیرے ساتھ بارہ ہزار افراد ہیں اور بارہ ہزار کی کی تعداد قلت کی وجہ سے مغلوب نہیں ہوسکتی۔
ابن عبدالحکم