hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14238

.

كنز العمال

14238
Kanz al-Ummal
14238- "مسند الصديق" عن الزهري قال: لما ولي عثمان عاش اثنتي عشرة سنة أميرا يعمل ست سنين لا ينقم الناس عليه شيئا، وإنه لأحب إلى قريش من عمر بن الخطاب لأن عمر كان شديدا عليهم، فلما وليهم عثمان لان لهم ووصلهم، ثم توانى في أمرهم، واستعمل أقرباءه وأهل بيته في الست الأواخر، وكتب لمروان بخمس مصر وأعطى أقرباءه المال، وقال: إن أبا بكر وعمر تركا من ذلك ما هو لهما وإني أخذته فقسمته بين أقربائي. "ابن سعد"
14238 (مسند الصدیق) امام زہری (رح) سے مروی ہے کہ جب حضرت عثمان (رض) کو خلیفہ بنایا گیا تو وہ بارہ سال تک امیر رہے۔ چھ سال تک تو ان کے کسی کام پر لوگوں نے کوئی عیب زنی نہیں کی۔ آپ (رض) حضرت عمر بن خطاب (رض) کی نسبت قریش سے زیادہ محبت کرنے والے تھے، جبکہ حضرت عمر (رض) ان کے متعلق سخت رویہ رکھتے تھے۔ جب حضرت عثمان (رض) کو ان کا امیر بنایا گیا تو وہ ان کے لیے نرم خو اور صلہ رحمی کرنے والے بن گئے پھر مزید ان کے متعلق تساہل سے کام لینے لگے اور اپنے عزیز رشتہ داروں اور گھر والوں کو آخری چھ سالوں میں امور حکومت سپرد کرتے رہے۔ مروان کے لیے مصر کا پانچواں حصہ لکھ کر دیدیا اور اپنے رشتے داروں کو مال عطا کیا اور آپ (رض) فرماتے کہ :
ابوبکروعمر (رض) نے اپنا حصہ چھوڑ دیا جو ان کو لینا بنتا تھا جبکہ میں نے اپنے حصہ لیا اور اپنے عزیز رشتہ داروں میں تقسیم کردیا ہے۔ ابن سعد