14240- عن ابن عمر أنه قال لعمر: سمعت الناس يقولون مقالة زعموا أنك غير مستخلف فقال: إن الله عز وجل يحفظ دينه وإني إن لا أستخلف فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يستخلف وإن استخلف فإن أبا بكر قد استخلف قال: فوالله ما هو إلا أن ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبا بكر فعلمت أنه لم يكن ليعدل برسول الله صلى الله عليه وسلم أحد أو أنه غير مستخلف. "عب حم والعدني خ م د ت وأبو عوانة حب ك هق"
14240 حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے فرماتے ہیں : انھوں نے (اپنے والد) حضرت عمر (رض) کو عرض کیا : میں لوگوں سے سن رہا ہوں کہ آپ کسی کو خلیفہ بنا کر نہیں جارہے ۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ عزوجل اپنے دین کی حفاظت بخوبی فرمائے گا۔ اگر میں خلیفہ بنا کر نہ جاؤں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی خلیفہ بنا کر نہیں گئے اور اگر میں کسی کو خلیفہ نامزد کر جاؤں تو حضرت ابوبکر (رض) بھی خلیفہ نامزد کر گئے تھے۔ میرے لیے دونوں صورتوں کی گنجائش ہے۔ (حضرت ابن عمر (رض)) فرماتے ہیں : جب آپ (رض) نے دونوں کا ذکر فرمادیا تو مجھے معلوم ہوگیا کہ اللہ کی قسم ! وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے برابر کسی کو نہیں جانتے یعنی آپ حضور کی اتباع میں کسی کو بھی خلیفہ نامزد کرنے والے نہیں ہیں۔
الجامع لعبد الرزاق، مسند احمد، العدنی، البخاری، مسلم، ابن ابی داود، الترمذی، ابوعوانۃ، ابن حبان، مستدرک الحاکم، السنن للبیہقی