hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14311

.

كنز العمال

14311
Kanz al-Ummal
14311- عن الشعبي قال: قال عمر بن الخطاب: دلوني على رجل أستعمله على أمر قد أهمني من أمر المسلمين، قالوا: عبد الرحمن بن عوف قال: ضعيف قالوا: فلان قال: لا حاجة لي فيه: قالوا: من تريد قال: رجل إذا كان أميرهم كان كأنه رجل منهم، وإذا لم يكن أميرهم كأنه أميرهم قالوا: ما نعلمه إلا الربيع بن زياد الحارثي قال: صدقتم. "الحاكم في الكنى".
14311 شعبی (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : مجھے ایسا کوئی شخص بتاؤ جس کو میں مسلمانوں کے ایک اہم معاملے پر عامل بناسکوں۔ لوگوں نے حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کا نام لیا۔ آپ (رض) نے فرمایا : وہ تو کمزور (بوڑھے) ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے کسی اور شخص کا نام لیا۔ آپ (رض) نے فرمایا : مجھے اس شخص کی کوئی حاجت نہیں ہے۔ لوگوں نے پوچھا : آخر آپ کس کو چاہتے ہیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : ایسا شخص جو لوگوں کا امیر بنے تو انہی میں سے ایک فرد نظر آئے اور جب وہ امیر نہ ہو تو ان کا امیر محسوس ہوتا ہو ۔ لوگوں نے عرض کیا : ایسا شخص ہم صرف ربیع بن زیاد الحارثی کو جانتے ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : تم نے سچ کہا۔ الحاکم فی الکنی