hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14343

.

كنز العمال

14343
Kanz al-Ummal
14343- عن ابن عباس قال: كنت مع عمر بن الخطاب فقال: اذهب فأعلمني من ذاك وكان إذا بعث رجلا في حاجة يقول: إذا رجعت فأعلمني ما بعثتك فيه وما ترد علي فقلت: إنك أمرتني أن أعلم من ذاك وأنه صهيب وأن معه أمه، قال: فليلحق بنا وإن كانت معه أمه. "العدني".
14343 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ تھا آپ (رض) نے مجھے کسی جاتے شخص کی طرف اشارہ کرکے فرمایا جاؤ دیکھو اور آکر بتاؤ وہ کون ہے ؟ آپ (رض) جب کسی کو کسی کام سے بھیجا کرتے تھے تو اس کو فرمایا کرتے تھے جب تم واپس آؤ تو مجھے بتانا کہ میں نے کس لیے تمہیں بھیجا تھا اور اس کا کیا ہوا ؟ چنانچہ میں نے آکر کہا وہ صہیب ہے اور اس کے ساتھ اس کی ماں ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اسے کہو وہ ہمارے ساتھ آکر مل جائے خواہ اس کے ساتھ اس کی ماں ہو۔ العدنی