14350- عن علي بن ربيعة قال: جاء جعدة بن هبيرة إلى علي فقال: يا أمير المؤمنين يأتيك الرجلان أنت أحب إلى أحدهما من نفسه أو قال من أهله وماله، والآخر لو يستطيع أن يذبحك لذبحك فتقضي لهذا على هذا؟ قال: فلهزهعلي وقال: هذا شيء لو كان لي فعلت ولكن إنما ذا شيء لله. "كر".
14350 علی بن ربیعۃ سے مروی ہے کہ جعدۃ بن ھبیرۃ حضرت علی (رض) کے پاس آیا اور بولا : اے امیر المومنین ! دو آدمی آپ کے پاس آتے ہیں ایک تو آپ سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ وہ آپ کے لیے اپنی جان اپنے اہل و عیال اور اپنا مال سب کچھ قربان کرسکتا ہے جبکہ دوسرا آپ سے اس قدر نفرت رکھتا ہے کہ اگر اس کو موقع ملے تو وہ آپ کو ذبح کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔ لیکن پھر بھی آپ اس کے حق میں اور اس کے خلاف فیصہ صادر فرماتے ہیں ؟ حضرت علی (رض) نے یہ سن کر جعدۃ کو کچو کا لگایا اور فرمایا : اگر یہ چیز میرے لیے ہوتی ہے تو میں ایسا ہی کرتا ہوں ۔ کیونکہ یہ چیز تو اللہ کے لیے ہے۔ ابن عساکر ۔ واللہ اعلم بالصواب۔