hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14367

.

كنز العمال

14367
Kanz al-Ummal
14367- عن شمر عن رجل قال: كنت عريفا في زمن علي فأمرنا بأمر فقال: أفعلتم ما أمرتكم؟ قلنا: لا، قال: والله لتفعلن ما تؤمرون به أو لنركبن أعناقكم اليهود والنصارى. "ش".
14367 شمر ایک صاحب سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت علی المرتضیٰ (رض) کے زمانہ میں عریف (قیافہ شناس اور کاہن کے مثل) تھا۔ حضرت علی (رض) نے ہم کو ایک حکم دیا۔ پھر بعد میں پوچھا : کیا میں نے تم کو جو حکم دیا تھا تم نے اس کو پورا کردیا ؟ ہم نے عرض کیا : نہیں۔ تب آپ (رض) نے ارشاد فرمایا :
اللہ کی قسم ! تم کو جو (مسلمان حاکم کی طرف سے) حکم ملتا رہے تم اس کی تعمیل کرتے رہو ورنہ تو تمہاری گردنوں پر یہود و نصاریٰ سورا ہوجائیں گے۔ مصنف ابن ابی شیبہ