hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14372

.

كنز العمال

14372
Kanz al-Ummal
14372- عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا عبادة عليك السمع والطاعة في يسرك ومنشطك ومكرهك وأثرةعليك ولا تنازع الأمر أهله، وإن رأيت أنه لك إلا أن يأمروك بأمر وفي لفظ: باثم بواحاعندك تأويله من الكتاب، قيل لعبادة: فإن أنا أطعته قال: يؤخذ بقوائمك فتلقى في النار وليجيء هو فلينقذك. "ابن جرير كر" ورجاله ثقات.
14372 حضرت عبادۃ الصامت (رض) سے مروی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (مجھے) ارشاد فرمایا :
اے عبادۃ ! تجھ پر (حاکم کی) بات سننا اور اس کی اطاعت بجالانا واجب ہے، آسانی میں، خوشی میں، ناراضی میں اور خواہ تجھ پر اوروں کو ترجیح دی جائے۔ کبھی اہل حکمت سے ان کی حکومت میں نزاع نہ کرنا (حکومت کے حصول کے لئے) خواہ تجھے یہ خیال ہو کہ وہ حکومت تیرا حق ہے۔ ہاں اگر وہ تجھے کسی ایسی بات کا حکم کریں جو کھلا گناہ ہو اور کتاب اللہ سے اس کی نہی تیرے سامنے ہو۔ تب تم اس کی اطاعت ہرگز نہ کرنا (بعد میں) حضرت عبادۃ (رض) سے کسی نے پوچھا : اگر میں گناہ کی صورت میں بھی حاکم کی اطاعت کروں تو ؟ آپ (رض) نے ارشاد فرمایا : تب تجھے تیرے ہاتھوں اور پیروں سے اٹھا کر جہنم برد کردیا جائے گا پھر وہ حاکم آکر تجھے بچا لے۔ ابن جریر، ابن عساکر
روایت کے راوی ثقہ ہیں۔