hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14374

.

كنز العمال

14374
Kanz al-Ummal
14374- عن ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان في نفر من أصحابه فأقبل عليهم فقال: ألستم تعلمون أني رسول الله إليكم؟ قالوا: بلى نشهد أنك رسول الله، قال: ألستم تعلمون أنه من أطاعني فقد أطاع الله ومن طاعة الله طاعتك، قال: فإن من طاعة الله أن تطيعوني، ومن طاعتي أن تطيعوا أمراءكم وإن صلوا قعودا صلوا قعودا. "ع كر" ورجاله ثقات.
14374 حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب کی ایک جماعت کے ہمراہ تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کیا تم کو علم نہیں ہے کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں ؟ لوگوں نے عرض کیا : کیوں نہیں، ہم شہادت دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزید استفسار فرمایا : کیا تم نہیں جانتے کہ جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ؟ لوگوں نے کہا : بیشک آپ کی اطاعت اللہ ہی کی اطاعت ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پس خلاصہ یہ ہے کہ اللہ کی اطاعت یہ ہے کہ تم میری اطاعت کرو اور میری اطاعت یہ ہے کہ تم اپنے حکام کی اطاعت کرو، اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھیں تو تم بھی بیٹھ کر ان کی اقتداء کرو۔ مسند ابی یعلی، ابن عساکر