hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14381

.

كنز العمال

14381
Kanz al-Ummal
14381- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بني إسرائيل كانت تسوسهم أنبياؤهم كلما ذهب نبي خلف نبي فإنه ليس كائن فيكم نبي بعدي، قالوا: فما يكون يا رسول الله؟ قال: يكون خلفاء وتكثر، قالوا: فكيف نصنع؟ قال: أوفوا ببيعة الأول فالأول وأدوا الذي عليكم فليسألهم الله عن الذي عليهم. "ش".
14380: حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ بنی اسرائیل کے امور کی تدبیر ان کے انبیاء (علیہم السلام) کرتے تھے جب بھی کوئی نبی گیا تو اس کا نائب نبی آیا لیکن میرے بعد تمہارے درمیان کوئی نبی نہیں ہوگا صحابہ کرام (رض) نے عرض کی یا رسول اللہ ! پھر کیا ہوگا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خلفاء ہوں گے اور بہت ہوں گے صحابہ کرام نے عرض کی ہم کیا کریں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یکے بعد دیگرے بیعت کرتے رہو اور جو تم پر لازم ہو اسے ادا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے متعلق پوچھیں گے۔ ابن ابی شیبہ۔