14387- عن أبي ذر قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: أراك يا أبا ذر لقابقا كيف بك يا أبا ذر إذا أخرجوك من المدينة؟ قلت: آتي الأرض المقدسة، قال: فكيف بك إذا أخرجوك منها؟ قلت: آخذ سيفي فأضرب به حتى أقتل قال: لا، اسمع وأطع ولو لعبد أسود. "نعيم بن حماد في الفتن".
14387 حضرت ابوذر (رض) سے مروی ہے کہ مجھے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے ابوذر ! میں تجھے بہت تیز اور سخت بولنے والا دیکھتا ہوں۔ اے ابوذر (تیری اس سخت گو تبلیغ کی وجہ سے) جب تجھے مدینے سے نکالا جائے گا تب تو کیا کرے گا ؟ میں نے عرض کیا : میں مقدس سرزمین میں چلا جاؤں گا۔ یعنی بیت المقدس حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب لوگ تجھے وہاں سے بھی نکالیں گے تب ؟ میں نے عرض کیا : میں اپنی تلوار اٹھالوں گا اور قتال کرتا کرتا شہید ہوجاؤں گا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں، بلکہ تم سننا اور اطاعت کرنا خواہ کالے غلام کی اطاعت ہو۔ نعیم بن حماد فی الفتن