hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14389

.

كنز العمال

14389
Kanz al-Ummal
14389- عن أبي ذر قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: يا أبا ذر كيف تصنع إذا أخرجت من المدينة؟ قال: إذا آخذ سيفي فأضرب به من يخرجني فقال: غفرا يا أبا ذر ثلاثا بل تنقاد معهم حيث قادوك وتنساق معهم حيث ساقوك ولو عبدا أسود. "حم".
14389 حضرت ابوذر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے پوچھا : اے ابوذر ! جب تجھے مدینے سے نکالا جائے گا تب تو کیا کرے گا ؟ میں نے عرض کیا : تب میں تلوار تھام لوں گا اور اس سے مقابلہ کروں گا جو مجھے مدینے سے نکالے گا۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار ارشاد فرمایا : اللہ تیری مغفرت کرے اے ابوذر ! بلکہ تو ان کی اتباع کرنا وہ جہاں بھی تجھے لے جائیں اور جہاں تجھے ہانکیں چلے جانا خواہ تیرا امیر حبشی غلام ہو۔ مسند احمد