hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14403

.

كنز العمال

14403
Kanz al-Ummal
14403- عن خباب أنه كان قاعدا على باب النبي صلى الله عليه وسلم قال: فخرج ونحن قعود فقال: اسمعوا قلنا: سمعنا يا رسول الله قال: إنه سيكون أمراء من بعدي فلا تصدقوهم بكذبهم ولا تعينوهم على ظلمهم فإنه من صدقهم بكذبهم أو أعانهم على ظلمهم فلم يرد علي الحوض. "هب".
14403 حضرت خیاب سے مروی ہے کہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے جبکہ ہم (صحابہ کرام) بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سنو ! ہم نے عرض کیا : ہم سنتے ہیں یارسول اللہ ! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
عنقریب میرے بعد امراء (حکام) آئیں گے تم ان کے جھوٹ پر ان کی تصدیق نہ کرنا اور نہ ان کے ظلم پر ان کی مدد کرنا۔ بیشک جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی یا ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ شخص ہرگز حوض پر میرے پاس نہیں آسکے گا۔ شعب الایمان للبیہقی