14482- عن عائشة قالت: أهدت إلي امرأة مسكينة هدية فلم أقبلها رحمة لها فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ألا قبلتيها منها وكافيتيها منها فلا ترى أنك حقرتيها، يا عائشة تواضعي فإن الله يحب المتواضعين ويبغض المستكبرين. "أبو الشيخ في الثواب والديلمي".
14482 حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مسکین عورت نے مجھے ہدیہ دیا۔ لیکن میں نے اس پر ترس کھاتے ہوئے وہ ہدیہ قبول نہ کیا۔ پھر میں نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گوش گزار کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے کیوں نہ ہدیہ قبول کرلیا ! پھر تو اس کو اچھا بدلہ دیدیتی۔ تو نے گویا اس کی تحقیر کردی ہے۔ اے عائشہ ! عاجزی و انکساری کو محبوب رکھو بیشک اللہ تعالیٰ عاجزی و انکساری کرنے والوں کو محبوب رکھتا ہے اور بڑائی چاہنے والوں کو دشمن رکھتا ہے۔
ابوالشیخ فی الثواب، الدیلمی