hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14488

.

كنز العمال

14488
Kanz al-Ummal
14488- "مسند عمر" عن ابن جرير الأزدي أن رجلا كان يهدي إلى عمر بن الخطاب كل سنة فخذ جزور فخاصم إلى عمر فقال: يا أمير المؤمنين اقض بيننا قضاء فصلا كما يفصل الفخذ من الجزور فكتب عمر إلى عماله: لا تقبلوا الهدية فإنها رشوة. "ابن أبي الدنيا في كتاب الأشراف ووكيع في الغرر كر هق"
14488 (مسند عمر (رض)) ابن جریر ازدی سے مروی ہے کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب (رض) کو ہر سال اونٹ کی ران ہدیہ کرتا تھا۔ پھر ایک مرتبہ وہ آدمی حضرت عمر (رض) کے پاس اپنا ایک مقدمہ لے کر حاضر ہوا اور بولا : اے امیر المومنین ! ہمارے درمیان اس طرح فیصلہ کر دیجئے جس طرح اونٹ کی ران کو اس کے دھڑ سے فیصل (جدا) کردیا جاتا ہے۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) نے اپنے گورنروں کو لکھا کہ ھدایا قبول نہ کرو کیونکہ یہ رشوت ہے۔
ابن ابی الدنیا فی کتاب الاشراف، وکیع فی الغرر، ابن عساکر، السنن للبیہقی