hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14575

.

كنز العمال

14575
Kanz al-Ummal
14575- عن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى يوم خيبر عن أكل الحمار الأهلي وعن كل ذي ناب من السباع، وأن لا توطأ الحبالى حتى يضعن، وعن أن تباع السهام حتى تقسم، وأن تباع الثمرة حتى يبدو صلاحها، ولعن يومئذ الواصلة والموصولة والواشمة والمستوشمة والخامشة وجهها والشاقة جيبها. "ش" وهو صحيح.
14575 ابوامامۃ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کی جنگ کے موقع پر گدھے کا گوشت کھانے سے اور ہر کیچلی والے درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ اور حاملہ قیدی عورتوں سے جماع کرنے سے منع فرمایا جب تک وہ اپنے بچے نہ پیدا کرلیں۔ اور مال غنیمت بیچنے سے منع فرمایا جب تک کہ اس کو تقسیم نہ کرلیا جائے اور درخت پر لگے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا جب تک کہ وہ پکنا شروع نہ ہوجائیں۔ اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن لعنت فرمائی واصلہ اور موصلہ پر۔ اپنے بالوں میں دوسرے کے بال لگوانے والی عورت پر اور اس پر جو دوسری کو بال لگا کر دے اور گود نے والی پر اور گدوانے والی پر (جسم میں سوئی کے ساتھ نشانات لگا لگا کر پھر ان میں سرمہ یا رنگ بھر کر کوئی خاص نشانی لگوانا اور لعنت فرمائی اپنے چہرے کہ پیٹنے والی پر اور اپنے گریبان کو پھاڑنے والی پر) ۔ مصنف ابن ابی شیبہ
روایت صحیح ہے۔