14704- "ألا أخبركم بخيار عمالكم وشرارهم؟ خيارهم خيارهم لكم من تحبونهم ويحبونكم وتدعون الله لهم ويدعون الله لكم، وشرارهم شرارهم لكم من تبغضونهم ويبغضونكم وتدعون الله عليهم ويدعون الله عليكم، قالوا: أفلا نقاتلهم يا رسول الله؟ قال: لا، دعوهم ما صاموا وصلوا". "طب عن عقبة بن عامر".
14704 کیا میں تم کو تمہارے اچھے اور برے حکام نہ بتاؤں ؟ بہترین حاکم وہ ہیں جن سے تم محبت رکھو اور وہ تم سے محبت رکھیں، تم ان کے لیے دعا کرو اور وہ تمہارے لیے اللہ سے دعا کریں، اور تمہارے بدترین حکام وہ ہیں جن سے تم نفرت کرو اور وہ تم سے نفرت کریں، تم ان کو بددعا دو اور وہ تم کو بددعا دیں، صحابہ (رض) نے عرض کیا، یارسول اللہ ! تو کیا ہم ایسے حاکموں سے قتال نہ کریں ؟ ارشاد فرمایا : نہیں، جب تک وہ نماز روزہ کرتے رہیں ان کو چھوڑ دو ۔ الکبیر للطبرانی، عن عقبہ بن عامر