14767- " يؤتى بالوالي الذي كان يطاع في معصية الله فيؤمر به إلى النار فيقذف فيها فتندلق أقتابه في النار، كما يستدير الحمار في الرحى فيأتي عليه أهل طاعته من الناس فيقولون: أي فل أينما كنت تأمرنا فيقول: كنت آمركم بأمر وأخالفكم إلى غيره". "ك عن أسامة ابن زيد"
14767 اس حاکم کو جو خدا کی نافرمانی کا حکم دیتا تھا اور اس کی اطاعت کی جاتی تھی لایا جائے گا اور جہنم میں ڈالنے کا حکم دیا جائے گا۔ پس اس کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا اس کی آنتیں آگ میں نکلتی پھریں گی، جس طرح چکی کا گدھا چکی کے گرد پھرتا ہے (اس طرح وہ اپنی آنتوں کے گرد چکر کاٹے گا) اس کے پاس اس کے فرمان بردار لوگ آئیں گے وہ پوچھیں گے اے فلانے ! تو تو ہم کو کیسے کیسے حکم کرتا تھا ؟ وہ کہے گا : میں تم کو ایک حکم کرتا تھا اور خود اس کی مخالفت کرتا تھا۔
مستدرک الحاکم عن اسامۃ بن زید