14773- "إذا كان يوم القيامة أمر بالوالي فيوقف على جسر جهنم، فيأمر الله الجسر فينتفض انتفاضة فيزول كل عظم منه من مكانه، ثم يأمر الله العظام فترجع إلى مكانها ثم يساله فإن كان لله مطيعا اجتبذه فأعطاه كفلين من الأجر، وإن كان عاصيا خرق به الجسر فهوى إلى جهنم سبعين خريفا". "طب عن عاصم بن سفيان الثقفي"
14773 جب قیامت کا دن ہوگا والی (حاکم) کے لیے حکم ہوگا اور اس کو جہنم کے پل پر کھڑا کردیا جائے گا۔ اللہ پاک پل کو حکم دے گا وہ اس شدت سے ہلے گا کہ حاکم کا ہر جوڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا پھر اللہ پاک ہڈیوں (اور جوڑوں) کو حکم دے گا وہ واپس اپنی جگہ آجائیں گی، پھر پروردگار اس سے سوال جواب کرے گا اگر وہ اللہ کی اطاعت گزار ہوگا تو اس کو کھینچ لے گا اور اس کو دو بوجھ اجر کے عطا فرمائے گا اور اگر وہ نافرمان ہوگا تو پل شق ہوگا اور وہ جہنم تک ستر سال کی گہرائی میں گرتا جائے گا۔ الکبیر للطبرانی عن عاصم بن سفیان الثقفی