hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 14944

.

كنز العمال

14944
Kanz al-Ummal
14944- "لعن الله سهيلا فإنه كان يعشرالناس في الأرض فمسخه الله شهابا". "طب وابن السني في عمل يوم وليلة عن أبي الطفيل عن علي".
14944 اللہ پاک سہیل پر لعنت فرمائے۔ وہ زمین پر لوگوں سے عشروصول کرتا تھا۔ پس اللہ پاک نے اس کو مسخ کرکے ٹوٹا ہوا تارہ بنادیا۔
الکبیر للطبرانی، ابن السنی عن عمل یوم ولیلۃ عن ابی الطفیل عن علی (رض)
کلام : روایت محل کلام ہے : اللآلی 160-1 ۔
فائدہ : جاہلیت میں جو لوگ عشرہ وصول کرتے تھے اور اپنے دین سابق پر قائم تھے وہ عشرناجائز تھا ایسے عاشر کو قتل کرنے کا حکم ہے۔ یا ایسا عاشر جو مسلمان ہو لیکن مسلمانوں سے زکوۃ (چالیسویں حصے) کی بجائے عشر (دسویں حصہ یعنی ٹیکس) وصول کرے اور اسی کو حلال جانے یہ بھی کفر کے زمرے میں ہے اور ایسے عاشر کو قتل کرنے کا حکم ہے اور اس کے لیے جہنم کی وعید آئی ہے لیکن جو عشروصول کرنا جائز ہے وہ ذمیوں کے اموال تجارت سے عشرہ لینا ہے اور مسلمانوں کی زمینوں سے بھی بشرطیکہ آسمان کے پانی سے ان کو سیراب کیا جاتا ہو ۔ ایسا عاشرز مرۃ وعید میں داخل نہیں۔