1575 - (ومن مسند عبادة بن الصامت) عن الوليد بن عبادة "أن عبادة بن الصامت لما احتضر قال له ابنه عبد الرحمن يا أبتاه أوصي قال يا بني اتق الله ولن تتق الله حتى تؤمن بالله ولن تؤمن بالله حتى تؤمن بالقدر خيره وشره وتعلم أن ما أصابك لم يكن ليخطئك وما أخطأك لم يكن ليصيبك سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول القدر على هذا من مات على غير هذا أدخله الله النار". (كر) .
١٥٧٥۔۔ از مسند عبادۃ بن صامت (رض) ، ولید بن عبادہ سے مروی ہے کہ جب حضرت عبادہ بن صامت کا آخری وقت آیاتوان کے فرزند نے پوچھا اے اباجان مجھے کچھ وصیت فرما دیجئے فرمایا اے بیٹے اللہ سے ڈرتے رہو، اور تم اللہ سے ڈرنے کا مقام اس وقت تک پیدا نہیں کرسکتے جب تک کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ، اور اللہ پر اس وقت تک ایمان نہیں لاسکتے جب کہ اچھی بری تقدیر پر ایمان نہ لاؤ اور اس بات کا یقین نہ کرلو کہ جو چیز تجھ کو پہنچی وہ ہرگز چوکنے والی نہ تھی اور جو نہیں پہنچی وہ ہرگز پہنچنے والی نہ تھی، میں نے رسول کریم کو فرماتے ہوئے سنا کہ تقدیریہی ہے سو جو اس کے علاوہ پر مرا اللہ اس کو جہنم میں داخل فرمادیں گے۔ ابن عساکر۔