hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 1637

.

كنز العمال

1637
Kanz al-Ummal
1637 - عن شيخ من كندة قال: "كنا جلوسا عند علي فأتاه أسقف نجران فأوسع له. فقال له رجل: توسع لهذا النصراني يا أمير المؤمنين؟ فقال علي: إنهم كانوا إذا أتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم أوسع لهم، فسأله رجل على كم افترقت النصرانية يا أسقف؟ فقال: افترقت على فرق كثيرة لا أحصيها. قال علي: أنا أعلم على كم افترقت النصرانية من هذا وإن كان نصرانيا، افترقت على إحدى وسبعين فرقة،وافترقت اليهودية على ثنتين وسبعين فرقة، والذي نفسي بيده لتفترقن الحنيفية على ثلاث وسبعين فرقة، فتكون ثنتان وسبعون في النار، وفرقة في الجنة". (العدني) .
١٦٣٧۔۔ کندہ کے ایک شیخ سے مروی ہے کہ ہم حضرت علی کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ نجران کا ایک پادری آپ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ (رض) نے اس کے لیے جگہ کشادہ فرمادی ۔ اس پر ایک شخص نے عرض کیا اے امیرالمومنین آپ اس نصرانی کے لیے کشادگی فرماتے ہیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا ، یہ لوگ جب رسول اللہ کے پاس آتے تھے تو آپ بھی ان کے لیے کشادگی فرماتے تھے۔ پھر حاضرین مجلس میں سے ایک شخص نے اس نصرانی سے پوچھا کہ اے اسقف، اب نصرانیت کتنے فرقوں میں بٹ چکی ہے ؟ اس نے کہا بیشمار فرقوں میں بٹ چکی ہے، جو میرے شمار کرنے سے باہر ہیں۔ حضرت علی نے فرمایا اس سے زیادہ میں جانتاہوں کہ کتنے فرقوں میں نصرانیت بٹ چکی ہے، اگرچہ یہ نصرانی ہے وہ اکہتر فرقوں میں بٹ چکی ہے۔ اور یہودیت بہتر فرقوں میں بٹ چکی ہے اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ یہ ملت حنیفیہ تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی بہتر جہنم میں جائیں گے اور صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ العدنی۔