hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17463

.

كنز العمال

17463
Kanz al-Ummal
17463- "مسند عمار" قدمت من سفرة فضمخني أهلي بصفرة ثم جئت فسلمت على النبي صلى الله عليه وسلم فقال: وعليك السلام اذهب فاغتسل، فذهبت فاغتسلت ثم رجعت في أثرها فقلت السلام عليكم، فقال: وعليكم السلام اذهب فاغتسل فذهبت فأخذت بشفة فدلكت بها جلدي حتى ظننت أني قد أنقيت ثم أتيته فقلت السلام عليكم، فقال: وعليكم السلام اجلس ثم قال: إن الملائكة لا تحضر جنازة كافر بخير ولا جنبا حتى يغتسل أو يتوضأ وضوءه للصلاة ولا متضمخا بصفرة". "عب".
17463 (مسند عمار (رض)) میں ایک سفر سے واپس ہوا تو میری اہلیہ نے مجھے زرد رنگ مل دیا۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا تو آپ کو سلام کیا۔ آپ نے سلام کا جواب دے کر فرمایا، جا اور غسل کر۔ میں نے آکر غسل کیا پھر کچھ اثر رہتے ہوئے واپس آپ کی خدمت میں آکر سلام کیا آپ نے سلام کا جواب دے کر پھر فرمایا : جا اور غسل کر۔ میں واپس آیا اور بچے ہوئے پانی کے ساتھ خوب جلد کو رگڑا حتیٰ کہ مجھے یقین ہوگیا کہ میں صاف ہوگیا ہوں چنانچہ میں حاضر خدم ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وعلیکم السلام بیٹھ جاؤ ۔ پھر فرمایا : ملائکہ کسی کافر کے جنازے میں حاضر ہوئے اور نہ کسی جنبی کے پاس آئے حتی کہ وہ غسل کرلے یا نماز جیسا وضو کرلے اور نہ زرد رنگ میں لتھڑے ہوئے آدمی کے پاس حاضر ہوئے۔ عبدالرزاق