17543- " إن الله عز وجل رفيق يحب الرفق فإذا سافرتم في الخصب فأمكنوا الركاب أسنتها ولا تجاوزوا بها المنازل، وإذا سافرتم في الجدب فانجوا وعليكم بالدلجة فإن الأرض تطوى بالليل وإذا تغولت بكم الغيلان فنادوا بالأذان، وإياكم والصلاة على جواد الطريق فإنها ممر السباع ومأوى الحيات". "ابن السني في عمل يوم وليلة عن جابر".
17543 اللہ تعالیٰ نرم مہربان اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔ پس جب تم سرسبز زمین میں سفر کرو تو سواری کو چرنے دو ۔ اور وہاں پڑاؤ سے آگے نہ نکلو۔ اور جب تم قحط زدہ خشک زمین میں سفر کرو تو وہاں سے نکلنے کی کرو۔ تم پر رات کی تاریکی سفر کے لیے لازم ہے۔ کیونکہ زمین رات کو لپٹ جاتی ہے جب صحراء وجنگل میں گمراہ کن جنات و شیاطین تم کو ورغلائیں تو اذان دیدو۔ اور راستوں کے اوپر نماز پڑھنے سے گریز کرو کیونکہ وہ درندوں کی گزرگاہ اور سانپوں (اور حشرات الارض) کا ٹھکانا ہے۔ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن جابر (رض)