hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17607

.

كنز العمال

17607
Kanz al-Ummal
17607- عن ابن المسيب قال: "لما نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم بالمعرس أمر مناديا ينادى لا تطرقوا النساء فتعجل رجلان فكلاهما وجد مع امرأته رجلا فذكر ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: قد نهيتكم أن تطرقوا النساء". "عب".
17607 ابن المسیب (رح) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کے آخری پہر پڑاؤ ڈالتے تو منادی کو حکم کردیتے وہ اعلان کردیتا کہ رات کو اپنے گھر والوں کے پاس نہ جانا۔ ایک مرتبہ دو آدمیوں نے جلدی کی اور اپنے گھر چلے گئے۔ دونوں نے اپنی اپنی بیوی کے پاس ایک ایک آدمی پایا۔ یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ذکر کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے تم کو منع نہیں کیا تھا کہ رات کو گھر والوں کے پاس نہ جاؤ۔ المصنف لعبد الرزاق