17624- عن ابن عمر قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا غزا أو سافر فأدركه الليل قال: يا أرض ربي؛ وربك الله أعوذ بالله من شرك وشر ما فيك وشر ما خلق فيك وشر ما يدب عليك أعوذ بالله من شر كل أسد وأسود وحية وعقرب ومن ساكن البلد ومن شر والد وما ولد". "ابن النجار".
17624 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غزہ پر جاتے یا سفر پر جاتے اور آپ کو رات ہوجاتی تو یہ کہتے :
یا ارض ربی، وربک اللہ اعوذ باللہ من شرک وشرما فیک وشر ماخلق فیک وشرما یدب علیک اعوذ باللہ من شرکل اسد واسود وحیۃ وعقرب ومن ساکن البلدو من شروالدوماولد۔
اے زمین ! میرے رب اور تیرا رب اللہ ہے۔ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں تیرے شر سے ، تیرے اندر کے شر سے ، جو تجھ میں پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے اور جو تجھ پر چلتے ہیں ان کے شر سے ، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر درندے اور شیر سے ، بچھو اور سانپ سے۔ اس جگہ کے رہنے والوں سے اور والد اور اولاد کے شر سے۔ ابن النجار