hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17626

.

كنز العمال

17626
Kanz al-Ummal
17626- عن ابن عباس قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أراد أن يخرج إلى سفر قال: اللهم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل اللهم إني أعوذ بك من الضيعة في السفر والكآبة في المنقلب، اللهم اقبض لنا الأرض وهون علينا السفر فإذا أراد الرجوع قال: آيبون تائبون لربنا حامدون، وإذا دخل بيته قال: توبا لربنا أوبا لا يغادر حوبا 1، وفي لفظ: فإذا كان يوم يدخل المدينة قال: توبا إلى ربنا توبا لا يغادر عليه منا حوبا". "ابن جرير".
17626 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے :
اللھم انت الصاحب فی السفر والخلیفۃ فی الاھل، اللھم انی اعوذبک من الضعبۃ فی السفر والکابۃ فی المنقلب ، اللھم اقبض لنا الارض وھون علینا السفر۔
اے اللہ ! تو سفر میں میرا ساتھی ہے اور اہل و عیال میں میرا خلیفہ ہے۔ اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر میں تباہی سے اور واپسی میں رنج وغم سے۔ اے اللہ ! ہمارے لیے زمین کو سمیٹ دے اور ہم پر سفر کو آسان کردے۔
پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر سے واپسی کا ارادہ فرماتے تو یہ دعا پڑھتے :
آئبون تائبون لربنا حامدون
ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں اور اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔
جب گھر میں داخل ہوتے تو یہ پڑھتے : توبا لربنا اوما لا یغادر حوبا ۔ ہم اپنے رب سے سفر سے واپسی پر ایسی توبہ کرتے ہیں جو کسی گناہ کو باقی نہ چھوڑے۔
اور جس دن مدینہ داخل ہونے کا ارادہ ہوتا تو یہ پڑھتے ، توبا الی ربنا توبا لا یغادر علیہ منا حوبا، ہم اپنے رب سے توبہ کرتے ہیں ایسی توبہ جو ہم پر کسی گناہ کو نہ چھوڑے۔ ابن جریر