17777- عن ابن أبي ذئب أنه سأل أبا جابر البياضي عن رجل يشهد شهادة ثم يشهد بغيرها فقال: سمعت ابن المسيب يقول: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خذوا بأول قوله، قال: قد اختلفوا على فيه عن ابن أبي ذئب فمنهم من يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يأخذ بقوله الأول ومنهم من يقول: كان يأخذ بقوله الآخر". "عب".
17777 ۔۔۔ ابن ابی ذئب سے مروی ہے کہ انھوں نے ابو جابر بیاضی سے ایک ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جو ایک مرتبہ ایک شہادت دے دوبارہ اس کے خلاف شہادت دے ؟ تو ایسے شخص کا کیا حکم ہے ابوجابر بیاضی (رح) نے فرمایا میں نے حضرت ابن المسیب (رح) سے سنا ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
(جو شخص دو مختلف شہادتیں پیش کرے تم) اس کے پہلے قول کو تسلیم کرو ۔ (صاحب کتاب مصنف عبدالرزاق ) فرماتے ہیں اس روایت کو ابن ابی ذئب سے جن لوگوں نے روایت کیا ہے اور مجھے یہ روایت بیان کی ہے ان کا آپس میں اختلاف ہے بعض حضرات کا کہنا ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پہلے قول کرلو ۔ جبکہ بعض حضرات کا خیال ہے کہ آپ (رض) نے دوسرا قول تسلیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ (مصنف عبدالرزاق)