17784- عن علي قال: "اليمين مع الشاهد، فإن لم تكن له بينة، فاليمين على المدعى عليه إذا كان قد خالطه، فإن نكل حلف المدعي". "ق".
17784 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے ارشاد فرمایا : قسم گواہ کے ساتھ ہے۔ اگر اس (مدعی) کے پاس گواہ نہ ہو تو مدعی علیہ پر قسم ہوگی ۔ جب وہ قابض ہو ، پھر اگر مدعی علیہ قسم اٹھانے سے انکار کرے تو مدعی پر قسم ہوگی ۔ (رواہ بخاری ، مسلم)
فائدہ : ۔۔۔ یعنی جب کوئی شخص کسی پر کسی چیز کا دعوی کرے تو اس کے ذمے دو گواہ پیش کرنا واجب ہیں۔ اگر وہ صرف ایک گواہ پیش کرسکا تو وہ گواہ کے ساتھ دوسرے گواہ کی جگہ قسم اٹھائے گا ۔ اور اگر دعوی کرنے والے کے پاس ایک گواہ بھی نہ ہو تو یعنی جس پر دعوی دائر کیا گیا ہے اور وہ اس دعوی سے انکار کرتا ہے وہ منکر قسم اٹھائے گا جبکہ وہ چیز اس کے قبضہ میں ہو ۔ اگر مدعی علیہ منکر قسم اٹھانے سے انکار کرے تو پھر مدعی قسم اٹھائے گا اور اس کی قسم پر فیصلہ صادر کیا جائے گا ۔ (الشافعی ، بخاری ، مسلم)