hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17790

.

كنز العمال

17790
Kanz al-Ummal
17790- عن الشعبي قال: "ضاع درع لعلي يوم الجمل فأصابها رجل فباعها فعرفت عند رجل من اليهود فخاصمه إلى شريح فشهد لعلي الحسن ومولاه قنبر، فقال شريح لعلي: زدني شاهدا مكان الحسن، فقال: أترد شهادة الحسن؟ قال: لا ولكني حفظت عنك أنه لا تجوز شهادة الولد لوالده". "كر".
17790 ۔۔۔ شعبی (رح) سے مروی ہے کہ جنگ جمل میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی زرہ کھو گئی جو ایک شخص کو مل گئی اور اس نے فروخت کر ڈالی ، وہ زرہ ایک یہودی شخص کے پاس دیکھی گئی ، چنانچہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) قاضی شریح کے پاس اس کا فیصلہ لے کر گئے ، سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے حق میں حضرت حسن (رض) اور آپ کے غلام قنبر نے شہادت پیش کی ، قاضی شریح (رح) نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو فرمایا : مجھے حسن (رض) کے بجائے کوئی اور گواہ پیش کیجئے ۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : کیا تم حسن کی شہادت کو ٹھکراتے ہو ؟ قاضی شریح (رح) نے فرمایا نہیں ، مگر میں نے آپ ہی سے سنا ہے کہ بیٹے کی شہادت باپ کے حق میں جائز نہیں ۔ (ابن عساکر)