17815- "كان أحسن الناس صفة وأجملها، كان ربعة إلى الطول ما هو بعيد ما بين المنكبين أسيل الخدين، شديد سواد الشعر أكحل العينين أهدب إذا وطيء بقدمه وطيء بكلها ليس له أخمص، إذا وضع رداءه عن منكبه فكأنه سبيكة فضة، وإذا ضحك يتلألأ". "البيهقي عن أبي هريرة".
17815 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے زیادہ اچھی صفات والے اور سب سے زیادہ حسن و جمال والے تھے ، مائل بہ درازی میانہ قد والے تھے ۔ دونوں شانوں کے درمیان کشادگی والے اور نرم و خوبصورت رخساروں والے تھے ۔ آپ کے بال مبارک انتہائی سیاہ اور آنکھیں سرمگیں اور دراز پلکوں والی تھیں ۔ جب آپ چلتے تو پورے قدموں کے ساتھ چلتے اور جلدی کی وجہ سے آدھا پاؤں نہ ٹیکتے تھے ، جب شانہ مبارک سے چادر اتارتے تو لگتا گویا چاندی کا مجسمہ کھل گیا ہو ، جب آپ ہنستے تو دندان مبارک چمکتے تھے ۔ (البیھقی فی الدلائل عن ابوہریرہ (رض))