hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 17892

.

كنز العمال

17892
Kanz al-Ummal
17892- "كان إذا ركع سوى ظهره حتى لو صب عليه الماء لاستقر". "هـ عن وابصة؛ طب عن ابن عباس وعن أبي برزة وعن أبي مسعود".
17892 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع کرتے تو اپنی پشت مبارک کو بالکل سیدھا ہموار کرلیتے تھے کہ اگر اس پر پانی ڈالا جاتا تو وہ ٹھہر جاتا ۔ (ابن ماجۃ عن وابصۃ ، الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض) وعن ابی بررزۃ وعن ابن مسعود (رض))
کلام : ۔۔۔ ابن ماجہ (رح) نے اس روایت کو کتاب اقامۃ الصلوۃ باب الرکوع فی الصلوۃ رقم 872 پر اس کو تخریج فرمایا اور زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت کی اسناد طلحہ بن زید ایسا راوی ہے جس کے متعلق بخاری وغیرہ فرماتے ہیں یہ منکر الحدیث ہے اور احمد بن المدینی (رح) فرماتے ہیں یہ شخص حدیث گھڑتا ہے۔