17961- كان إذا دخل المسجد قال: أعوذ بالله العظيم وبوجهه الكريم وسلطانه القديم من الشيطان الرجيم، قال أقط؟ قلت نعم قال: فإذا قال ذلك، قال الشيطان: حفظ مني سائر اليوم. "د عن ابن عمرو
17961 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں داخل ہوتے تھے تو یہ دعا پڑھتے تھے :
” اعوذ باللہ العظیم وبوجھہ الکریم و سلطانہ القدیم من الشیطان الرجیم “۔
میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو عظمت والا ہے ، اس کے چہرے کی پناہ لیتا ہوں جو کرم والا ہے اور اس کی بادشاہت کی پناہ لیتا ہوں جو ہمیشہ سے ہے شیطان مردود سے ۔
پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کافی ہے یہ دعا ؟ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا : جی ہاں ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بندہ جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے یہ شخص آج سارا دن مجھ سے محفوظ ہوگیا ۔ (ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))