18235- كان إذا أخذ مضجعه من الليل وضع يده تحت خده ثم يقول: باسمك اللهم أحيى وباسمك أموت، وإذا استيقظ قال: الحمد لله الذي أحيانا بعد ما أماتنا وإليه النشور.
"حم م ن عن البراء؛ حم خ، عن حذيفة؛ حم ق عن أبي ذر".
18235 ۔۔۔ رات کے وقت جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بستر پر لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے پھر کہ ” باسمک اللہم احی وباسمک اموتے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ مرتا ہوں (سوتا ہوں) اور تیرے نام کے ساتھ جیتا ہوں (جاگتا ہوں) ۔ اور جب جاگتے تو کہ ” الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور “۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ جس نے ہم کو موت دینے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، نسائی عن البراء ، مسند احمد ، بخاری ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی ابن ماجۃ عن حذیفہ (رض) ، مسنداحمد ، بخاری ، مسلم عن ابی ذر (رض))