hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 1842

.

كنز العمال

1842
Kanz al-Ummal
1842 – "يا أيها الناس اذكروا الله جاءت الراجفة تتبعها الرادفة جاءت الراجفة تتبعها الرادفة جاء الموت بما فيه". (حم ت ك عن أبي) .
١٨٤٢۔۔ اے لوگو اللہ کا ذکر کرتے رہو، راجفہ صو ر اول گویا کہ آچکا ہے۔ اس کے پیچھے پیچھے ردافہ صور ثانی بھی آگیا ہے راجفہ آچکا ، اس کے پیچھے پیچھے رادفہ بھی آگیا ہے۔ کیونکہ موت آئی تو ان سمیت آگئی۔ مسنداحمد، ترمذی، المستدرک للحاکم، بروایت ابی ۔ راجفہ صور اول پھونکے جانے کا نام ہے جس کا معنی زلزلہ وبھونچال ہے کیونکہ صور اول کی وجہ سے اس سے بھی ہول ناک کیفیت پیدا ہوگی اور تمام مخلوق فنا کے گھاٹ اتر جائے گی پھر چالیس سال بعد دوبارہ صور پھونکا جائے گا، جس کو رارفہ کہا گیا جس کے معنی پیچھے آنے والا، چونکہ اول کے بعدیہ آئے گا اور اس سے تمام مردے جی اٹھیں گے۔