hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18486

.

كنز العمال

18486
Kanz al-Ummal
18486- كان إذا لقيه أحد من أصحابه فقام معه قام معه فلم ينصرف حتى يكون الرجل هو الذي ينصرف عنه، وإذا لقيه أحد من أصحابه فتناول يده ناوله إياها فلم ينزع يده منه حتى يكون الرجل هو الذي ينزع يده عنه، وإذا لقيه أحد من أصحابه فتناول أذنه ناوله إياها ثم لم ينزعها عنه حتى يكون الرجل هو الذي ينزعها عنه. "ابن سعد عن أنس".
18486 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب کوئی صحابی ملاقات کے لیے حاضر ہوتا اور پھر (ملاقات کے بعد) اٹھ کھڑا ہوتا تو آپ بھی اس کے ساتھ اٹھ کھڑے ہوتے اور اس وقت اس کا ساتھ نہ چھوڑتے جب تک وہ آدمی خود ہی نہ چلا جاتا ۔ اور جب کوئی صحابی ملاقات کرتا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہاتھ تھامنا چاہتا تو آپ اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں دے دیتے اور اس وقت تک نہ چھڑاتے تھے جب تک وہ خود ہی نہ چھوڑ دیتا تھا ۔ اور اگر کوئی آدمی ملاقات کے وقت آپ کا کان اپنی طرف کرلیتا تو آپ کان اس کی طرف کردیتے اور خود نہ چھڑاتے تھے جب تک وہ خود ہی نہ چھوڑ دیتا تھا ۔ (اس طرح وہ راز ونیاز کی برکت حاصل کرتا تھا) ۔ (ابن سعد عن انس (رض))