18525- عن أبي بكر الصديق قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم واضح الخد. "كر".
18524 ۔۔۔ (مسند سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض)) ابو ہریرہ (رض) سے مروی ہے آپ (رض) فرماتے ہیں ، ایک راہب کچھ بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس آیا اور اس نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے گھر کا ٹھکانا پوچھا ، اس کو گھر کی رہنمائی کردی گئی ۔ راہب سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی خدمت میں حاضر ہو کر بولا : مجھے نبی (کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حلیہ مبارک) بیان کرو ۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ارشاد فرمایا : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ بہت لمبے تھے اور نہ کوتاہ قامت ، آپ کی رنگت سرخی مائل گوری تھی ، آپ کے بال قدرے گھنگھریالے تھے ۔ ناک لمبی اور ستواں تھی ۔ پیشانی کشادہ اوفراخ تھی ، رخسار ہموار اور خوبصورت تھے ۔ ابروئیں ، باریک اور لمبی تھیں ۔ آنکھوں کی سفیدی سفید اور سیاہی انتہائی سیاہ تھی ، سامنے کے دانت قدرے کشادہ تھے ، آپ کی گردن مبارک گویا چاندی کی صراحی تھی ، دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت تھی ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ حلیہ مبارک سن کر راہب (نے اسلام قبول کرلیا اور) بولا : ” اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا رسول اللہ “۔ پھر وہ سابق راہب بہت اچھا مسلمان ثابت ہوا ۔ (الزوزنی ، عبدالرزاق)