hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18536

.

كنز العمال

18536
Kanz al-Ummal
18536- عن أنس كان رسول الله صلى الله عليه وسلم رجل الشعر ليس بالسبط ولا بالجعد القطط. "ت فيها".
18535 ۔۔۔ ہند (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ذات میں شاندار اور لوگوں کے نزدیک بھی بڑے رتبے والے انسان تھے ، آپ کے رخ اقدس سے چودھویں کے چاند کی طرح کرنیں پھونتی تھیں ۔ میانہ قد سے قدرے طویل قامت تھے اور بالکل لمبے قد والے نہ تھے ، سر مبارک بڑا تھا ، سر کے بال قدرے گھنگھریالے تھے ۔ بالوں میں از خود مانگ نکل آتی تو نکال لیتے ورنہ جب کنگھی میسر ہوتی تو اس وقت نکال لیتے ۔ آپ کیے بال کانوں کی لو سے لمبے تھے ۔ آپ کا رنگ نہایت چمکدار تھا اور آپ کی پیشانی فراخ اور کشادہ تھی ، آپ کی ابروئیں باریک ، لمی گھنی اور ایک دوسرے سے جدا تھیں ، دونوں ابروؤں کے درمیان ایک رگ تھی جو غصہ کے وقت پھڑ اٹھتی تھی۔