18572- عن أبي سعيد الخدري أن رجلا سأله فقال: إن شعري كثير فقال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أكثر شعرا منك وأطيب. "ش".
18563 ۔۔۔ نافع بن جبیر (رح) سے مروی ہے کہ ہم کو حضرت علی (رض) نے حضور بنی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوصاف (حلیہ) بیان فرمائے ۔ ارشاد فرمایا : ٓپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ بہت لمبے تھے اور نہ کوتاہ قد ۔ آپ سفید رنگت مائل بہ سرخی والے تھے بڑا سر اور گھنی ڈاڑھی والے تھے۔ آپ کثیر اور لچھے دار بالوں والے تھے ۔ ہاتھ پاؤں پر گوشت تھے ۔ بازو اور کلائیاں چوڑی دراز اور گوشت تھیں سینے پر بالوں کی لمبی لکیر تھی جب چلتے تو قوت سے قدم اٹھاتے اور تھوڑا جھک کر چلتے تھے گویا کسی نشیب میں اتر رہے ہوں ۔ میں نے آپ سے پہلے اور نہ آپ کے بعد جیسا کوئی (حسین و جمیل) شخٰص دیکھا (ابن جریر البیھقی فی الدلائل مسند ابی یعلی ابن عساکر)