hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18610

.

كنز العمال

18610
Kanz al-Ummal
18610- عن عائشة قالت: إن كنا لننظر إلى الهلال ثم الهلال ثم الهلال في شهرين، وما أوقد في بيت رسول الله صلى الله عليه وسلم نارا، قلت: يا خالة وما كان يعيشكم؟ قالت: كان لنا جيران من الأنصار نعم الجيران كانت لهم منائح من غنم، فكانوا يرسلون من ألبانها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم."ابن جرير".
18610 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ ہم ایک چاند دیکھتے پھر دوسرا چاند دیکھتے پھر تیسرا چاند بھی دیکھ لیتے اور دو دو مہینے بسر ہوجاتے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر میں آگ نہ جلتی تھی ، حضرت عروہ (رض) نے عرض کیا : خالہ ! پھر آپ کس چیز پر زندہ رہتی تھیں ؟ فرمایا : ہمارے پڑوسی تھے ، انصار ! اور وہ بہترین پڑوسی تھے ۔ ان کے پاس دودھ والی بکریاں ہوتی تھیں وہ ان کا دودھ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھیج دیا کرتے تھے ۔ (ابن جریر)