hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18614

.

كنز العمال

18614
Kanz al-Ummal
18614- عن أبي السليل قال: أخبرني أبي قال: شهدت النبي صلى الله عليه وسلم وهو جالس في دار رجل من الأنصار يقال له: أوس بن حوشب، فأتي بعس فوضع في يده، فقال: ما هذا؟ فقالوا: يا رسول الله لبن وعسل، فوضعه في يده ثم قال: هذا شرابان لا نشربه ولا نحرمه، من تواضع رفعه الله ومن تجبر قصمه الله، ومن أحسن تدبير معيشته رزقه الله. "ابن النجار".
18614 ۔۔۔ ابی السلیل سے مروی ہے کہ مجھے میرے والد نے خبر دی کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اوس بن حوشب انصار کے گھر میں تشریف فرما تھے ۔ آپ کی خدمت میں ایک لٹیا نما برتن لا کر آپ کے ہاتھ پر رکھ دیا گیا ۔ آپ نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ دودھ اور شہد ہے۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اپنے ہاتھ میں روک کر فرمایا : یہ دونوں مشروب ہم ان کو پی سکتے ہیں اور نہ اس کو حرام کہہ سکتے ہیں۔ جس نے اللہ کے لیے تواضع برتی اللہ پاک اسے بلند کریں گے اور جس نے سرکشی کی اللہ پاک اسے توڑ دیں گے ۔ اور جس نے اپنی گذر بسر کی اچھی تدبیر کی اللہ اسے رزق پہنچائیں گے ۔ (رواہ ابن النجار)