18616- عن الحسن عن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أتاني ملك فقال: يا محمد إن ربك يقرأ عليك السلام ويقول: إن شئت جعلت لك بطحاء مكة ذهبا قال: فرفع رأسه إلى السماء وقال: لا يا رب اشبع يوما فأحمدك وأجوع يوما فأسألك. "العسكري".
18616 ۔۔۔ حضرت حسن (رض) سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور بولا : اے محمد ! اللہ آپ کو سلام فرماتا ہے اور فرماتا ہے : اگر تم چاہو تو میں وادی بطحاء کو تمہارے لیے سونے کا بنا دوں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور عرض کیا : اے پروردگار ! میں ایک دن سیر ہو کر کھاؤں اور تیرا شکر کروں اور ایک دن بھوکا رہوں اور آپ سے سوال کروں (یہ مجھے زیادہ پسند ہے) ۔ (رواہ العسکری)