18619- عن أبي هريرة قال: حدثني أبو بكر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال له ولعمر: انطلقوا بنا إلى الواقفي، فانطلقنا في القمر حتى أتينا الحائط فقال: مرحبا وأهلا، ثم أخذ الشفرة ثم جال في الغنم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إياك والحلوب أو قال: ذوات الدر. "هـ عن طارق بن شهاب".
18619 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ مجھے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اور سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کو ارشاد فرمایا : چلو ہمارے ساتھ واقفی کے گھر چلو ۔ چنانچہ ہم چاند کی روشنی میں واقفی کے گھر کے لیے چل پڑے حتی کہ اس کے باغ میں گھر پر پہنچ گئے ۔ واقفی نے ہم کو خوش آمدید اور مبارک باد دی ۔ پھر چھری لے کر بکریوں میں چکر لگانے لگے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو فرمایا : دودھ والے جانور کو ذبح نہ کرنا ۔ (ابن ماجہ عن طارق بن شھاب) کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس کی سند میں یحییٰ بن عبداللہ ایک راوی ہے جس کی روایت کا کوئی اعتبار نہیں وہ واھی الحدیث ہے۔