hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18641

.

كنز العمال

18641
Kanz al-Ummal
18641- عن الحسن أن سائلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم فأعطاه تمرة، فقال الرجل: سبحان الله نبي من الأنبياء يتصدق بتمرة، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: أو ما علمت أن فيها مثاقيل ذر كثير، فأتاه آخر فسأله فأعطاه تمرة فقال: تمرة من نبي من الأنبياء لا تفارقني هذه التمرة ما بقيت، ولا أزال أرجو بركتها أبدا، فأمر النبي صلى الله عليه وسلم بمعروف، وما لبث الرجل أن استغنى. "هب".
18641 ۔۔۔ حضرت حسن (رح) سے مروی ہے کہ ایک سائل حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر خدمت ہوا ۔ آپ نے اس کو ایک کھجور عنایت فرمائی ، آدمی بولا : سبحان اللہ ! انبیاء میں سے ایک نبی ایک کھجور کا صدقہ کرتا ہے۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہیں معلوم نہیں کہ اس میں بہت سے باریک باریک مثقال ہیں ؟ پھر ایک دوسرا سائل آیا آپ نے اس کو بھی ایک کھجور عنایت فرما دی ، اس نے کہا : انبیاء میں سے ایک نبی نے مجھے یہ کھجور عطا کی ہے۔ لہٰذا یہ کھجور جب تک میں زندہ ہوں مجھ سے جدا نہ ہوگی میں ہمیشہ اس کی برکت حاصل کرتا رہوں گا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے بھلائی کا حکم دیا ۔ پھر وہ شخص ہمیشہ مالدار ہوتا گیا ۔ شعب الایمان للبیہقی