hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18646

.

كنز العمال

18646
Kanz al-Ummal
18646- عن ابن عباس أن رجلا سأله فقال: أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يمزح؟ قال: نعم، فقال رجل: ما كان مزاحه، فقال ابن عباس: كسا النبي صلى الله عليه وسلم بعض نسائه ثوبا واسعا قال: البسيه، واحمدي الله، وجري من ذيلك هذا كذيل العروس. "كر وضعفه".
18646 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ کیا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزاح فرماتے تھے ؟ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : ہاں ۔ اس شخص نے پوچھا : آپ کا مزاح کیسا ہوتا تھا ؟ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی کسی بیوی کو ایک بڑا کپڑا پہنایا اور فرمایا : اس کو پہن لے اور اس پر اللہ کا شکر کر اور اس کپڑے کو دلہن کی طرح کھینچتی پھر ۔ (رواہ ابن عساکر) کلام : ۔۔۔ یہ روایت ضعیف ہے۔