hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18687

.

كنز العمال

18687
Kanz al-Ummal
18687- عن أنس قال: ما ورثتني أم سليم إلا برد رسول الله صلى الله عليه وسلم وقدحه الذي كان يشرب فيه، وعمود فسطاطه، وصلاية كانت تعجن عليها أم سليم الرامك بعرق رسول الله صلى الله عليه وسلم، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يكون في بيت أم سليم، فينزل عليه الوحي وهو على فراشها، فيجدل كما يجدل المحموم فيعرق، فكانت أم سليم تعجن الرامك بعرقه. "كر".
18687 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ ام سلیم نے مجھے صرف ان چند چیزوں کا وارث بنایا تھا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی چادر ، آپ کا پینے کا پیالہ ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خیمے کی لکڑی ، سل (جس پر مسالے وغیرہ پیسے جاتے ہیں) اس سل پر ام سلیم (رض) رامک (خوشبو) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پسینے کے ساتھ ملا کر پیستی تھیں ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ام سلیم (رض) کے گھر میں ان کے بستر پر ہوتے تھے پھر آپ پر وحی اترتی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قدر پسینہ پسینہ ہوجاتے تھے ، جس طرح بخار زدہ ہوجاتا ہے۔ پھر ام سلیم (رض) اس پسینے اور رامک خوشبو کو ساتھ ملا کر پیس لیتی تھیں ۔ (رواہ ابن عساکر)